جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریلوے ٹریک پر6کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیا،مسافر ٹرین بال بال بچ گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی( آئی این پی) ریلوے اسٹیشن منگولی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر6کلو وزنی بم برآمد راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی کئی گھنٹوں کی لگاتار کوششوں سے بم ناکارہ بنا دیا گیا ٹرینوں کی آمدروفت بحال تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقہ منگولی ریلوے اسٹیشن کے قریب سبی سکھر ریلوے ٹریک پر بم کی اطلاعات ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر راولپنڈی

لاہور اور کراچی سے آنے والے مسافرٹرینوں کو جیکب آباد، ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر اسٹیشنوں پر جبکہ کوئٹہ سے کراچی لاہور اور رالپنڈی جانے والی مسافروں ٹرینوں کو بھی مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکوڈ طلب کیا گیا جس نے کئی گھنٹوں کی لگاتار کوششوں سے 6کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا واضح رہے کہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس بم کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی سیکورٹی فورسز نے سخت سیکورٹی میں کوئٹہ سے اندوروں ملک جانے والی مسافروں ٹرینوں کو راونہ کیا جبکہ رالپنڈی ، لاہور اور کراچی سے آنے والی مسافر ٹرین رات گئے سبی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی جن کو سیکورٹی خدسات کے پیش نظر سبی روک دیا گیا تاہم خبر آنے تک تینوں مسافر ٹرینوں کو کوئٹہ کیلئے راونہ کرنے کی اطلاعات ملیجبکہ دوسری طرف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت کراچی سے لے کر طورخم تک ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافرٹرینوں کی تعداد 32سے بڑھ کر پونے دو سو کے قریب ہو جائے گی، کراچی سے لاہور سفر کا دورانیہ بارہ گھنٹے اور لاہور سے راولپنڈی اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سی پیک کے تحت ریلوے لائنوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سےاعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیئر پرسن ریلویز

محترمہ پروین آغا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو چکی اور اب ہم چینی ماہرین کو ادائیگی کے مرحلے میں ہیں۔ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان ریلویز کے ٹریک کی ڈیزائن سپیڈ بھی سو کلو میٹر سے بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہو جائے گی اور پاکستان کے شہریوں کو ماضی کے مقابلے میں بہترین ،تیز رفتار،محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…