اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ) قانون فطرت ہےکہ ماحول میں جیسے جیسے تبدیلیاں آتی ہیں ویسے ویسے اس کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے۔ زمین پر پڑتا ہے۔ سمندر پر پڑتا ہے ۔ گلیشئرز پگھلتے ہیں اور سمندر کا پانی اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ آس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔ ماہرین ارضیات پاکستان میں بھی ایسی ہی صورتحال کی پیشن گوئی کر رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس اور ماہرین ارضیات کے مطابق بدین کے سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ ہے ۔ ماہرین ارضیات کہہ رہے ہیں کہ بدین کی زمین کے7ایکڑ روزانہ سمندر برد ہو رہے ہیں جبکہ بدین اور سمندر کے درمیان فاصلہ محض 40کلو میٹر رہ چکا ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ اب تک 80ہزار ایکڑ زمین سمندر نگل چکا ہےاور اگر یہی حال رہا تو بدین کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔