منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیشنل ایکشن پلان ،چوہدری نثارکووزیرخارجہ بنایاجائے،اہم صوبائی وزیرنے وزیراعظم سے مطالبہ کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ وزارت داخلہ کا کام تو ان سے ہوتا نہیں ہے، شاید یہ ذمہ داری پوری کرسکیں۔ نثار علی خان پہلے دن سے ہی نیشنل ایکشن پلان کے خلاف اور انتہا پسندوں کے حمایتی رہے ہیں۔ خواجہ آصف لعل شہبازؒ قلندر کی بجلی کاٹنے کا ازخود نوٹس لیں اور اپنے محکمے کے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔

عابد شیر علی جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ سیہون شریف واقعے پر بجلی کی بندش پر وفاقی حکومت نے غلط بیانی کی ہے۔ عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔ پی ایس ایل فائنل میں اگر کراچی کنگز کھیلے گی تو وہ میچ دیکھنے لاہور ضرور جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ جیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے لعل شہباز قلندر دھماکے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ ناکام وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قلمدان تبدیل کرکے ا نہیں وزیر خارجہ بنایا جائے۔ شاید وہ یہ ذمہ داری اچھے طریقے سے چلاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں لیکن اب تو ان کے محکمے کے افسران بھی جھوٹ بولنے لگے ہیں، جس کا وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے واقعے پر وفاقی حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور اپنی نااہلی سندھ حکومت پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے۔ وفاقی وزارت پانی وبجلی سیہون شریف درگاہ کا ہر ماہ 10 سے 15 لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا سیکورٹی کا انتظام پورا تھا۔ تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

سندھ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ لعل شہباز قلندر کی سیکورٹی فول پروف تھی۔ کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے سندھ حکومت نے درگاہ پر موجود محکمہ اوقاف کے عملے اور ضلع کے ایس ایس پی کو ہٹادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بھی ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیہون شریف واقعے کی مکمل تحقیقات ہورہی ہے۔ پولیس کو خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔ جلد اس حوالے سے پولیس حکام میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں اگر کراچی کنگز کی ٹیم کھیلے گی تو میچ دیکھنے لاہور ضرور جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…