منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان بڑی مشکل میں پھنس گیا عدالت نے خلاف فیصلہ سنا دیا

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کھولنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک زیرسماعت کیسزکافیصلہ نہیں ہوجاتا تینوں شوگر ملزبند رہیں گی۔چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز، اتفاق شوگرملز اور حسیب وقاص شوگر ملز کی جنوبی پنجاب

منتقلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، محکمہ صنعت پنجاب کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے اپنا موقف دہرایا کہ تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی سے قبل اجازت نہیں لی گئی۔دوسری جانب چوہدری شوگر ملز کے وکیل علی سبطین فضلی نے موقف اختیارکیا کہ چوہدری شوگرملزکاکیس اتفاق اورحسیب وقاص شوگرملزسے مختلف ہے۔ انھوں نے کہا کہ حسیب وقاص شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے گنے کا جوس ضائع ہو رہا ہے۔ عدالت نے سیشن جج مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…