منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان پوری دنیا میں موت بانٹ رہا ہے ،تمام دہشتگرد تنظیموں کے مراکز اور نرسریاں افغانستان میں ہیں ،اہم سیاسی جماعت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی اور منشیات کا گڑھ ہے ، افغانستان میں دو لاکھ ایکڑ اراضی پر حکومتی سرپرستی میں منشیات کی کاشت کی جاتی ہے ، افغانستان منشیات اور دہشت گردی کے ذریعے پاکستان سمیت پوری دنیا میں موت بانٹ رہا ہے ، جماعت الاحرار سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے مراکز اور نرسریاں افغانستان میں ہیں ،

اقوام متحدہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کے لئے دباؤ ڈالے ، نریندر مودی عالمی دہشتگرد ہے ، مودی نے گجرات فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کرایا ، بھارتی وزیر اعظم پاکستانی دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے ، جب پاکستان کا نام آتا ہے تو منہ سے جاگ بہتی ہے ، اقوام متحدہ چند بڑے ملکوں کے گھر کی لونڈی بن گئی ہے ، امریکہ نے مودی کو گود میں بیٹھا رکھا ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ویزہ نہ دے کر امریکہ نے پاکستان کی توہین کی ، ہمیں بھی ان کے ڈپٹی چیئرمین کے ویزہ پر پابندی لگانی چاہیے ، آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، دعا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں بچے کھچے دہشتگردوں کا بھی خاتمہ ہو جائے ۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ قبل ازیں رحمان ملک سے اقوام متحدہ منشیات و کرائمز کے ڈائریکٹر آلڈو لیلا نے ملاقات کی ۔ جس میں منشیات کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور اقوام متحدہ سے وابستہ توقعات پر بات کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ افغانستان پر زور دے کہ منشیات کی کاشت و سپلائی بند کی جائے ۔ افغانستان منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردوں کی معاونت کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے منشیات کی روک تھام کے لئے 2010 میں پروگرام شروع کیا تھا جو کامیابی سے مکمل ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ 4 سال کے لئے ایک اور پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے 17 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان منشیات اور دہشتگردی کے ذریعے دنیا بھر میں کینسر بانٹ رہا ہے ۔ افغان وزیر اعظم اشرف غنی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں منشیات کی کاشت سے لا علم ہے ۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا کی 90 فیصد منشیات افغانستان میں پیدا ہوتی ہیں ۔ وہ کیسے لاعلم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات دہشتگردی سے بھی بڑا کینسر ہے ۔ دہشتگردی سے دنیا میں روزانہ 100 اموات جب کہ منشیات سے 500 کے قریب اموات ہوتی ہیں ۔ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومتوں ،مسلح افواج اور اداروں نے بڑی محنت سے پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنایا تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہی منشیات افغانستان میں کاشت ہو کر پاکستان سمگل کی جاتی ہیں ۔ افغانستان دہشتگردی اور منشیات کا گڑھ ہے ، افغانستان میں دو لاکھ ایکڑ اراضی پر حکومتی سرپرستی میں منشیات کی کاشت کی جاتی ہے ، افغانستان منشیات اور دہشت گردی کے ذریعے پاکستان سمیت پوری دنیا میں موت بانٹ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہجماعت الاحرار سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کے مراکز اور نرسریاں افغانستان میں ہیں ، اقوام متحدہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کے لئے دباؤ ڈالے ، نریندر مودی عالمی دہشتگرد ہے ، مودی نے گجرات فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کرایا ، بھارتی وزیر اعظم پاکستانی دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے ، جب پاکستان کا نام آتا ہے تو منہ سے جاگ بہتی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ چند بڑے ملکوں کے گھر کی لونڈی بن گئی ہے ، امریکہ نے مودی کو گود میں بیٹھا رکھا ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ویزہ نہ دے کر امریکہ نے پاکستان کی توہین کی ، ہمیں بھی ان کے ڈپٹی چیئرمین کے ویزہ پر پابندی لگانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، دعا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں بچے کھچے دہشتگردوں کا بھی خاتمہ ہو جائے۔رحمن ملک نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریار کے جوئے کے حوالے سے بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں اگر دنیا کی ساری ٹیمیں بھی ملوث ہیں پھر بھی ہماری کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ۔ پی ایس ایل کا فائنل اس دفعہ نا سہی تو اگلی دفعہ ہونا پاکستان میں ہی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر آلڈو لیلہ نے کہا کہ انسداد منشیات کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان کے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کی ضرورت ہے ۔ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے نیا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ پاکستان میں دو دن رہ کر اور پارلیمنٹرین سے ملاقات کرکے بڑی خوشی ہوئی ۔ امید ہے پاکستان آئندہ بھی منشیات کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھے گا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…