منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’شاندار خوشخبری ‘‘ جاپان نے پاکستان کو 4.43 ملین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) جاپان نے معاشی اور سماجی ترقی کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لئے 4.43 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ گرانٹ کو پاکستان میں بین الاقوامی ایئرپورٹس میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جمعہ کو اکنامک افیئرز ڈویژن میں معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی

اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن طارق محمود پاشا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے لاہور ‘ پشاور اور دیگر جگہوں پر دہشت گردی کے واقعات کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ کی منظوری سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں سپورٹ کے حوالے سے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سکیورٹی سکیورٹی سسٹم لگایا جائے گا جس سے چہروں کی شناخت کی جاسکے گی۔ گزشتہ سال جاپان نے دو سو جاپانی ین کا کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سسٹم نصب کرنے کے لئے منظور کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ (ن غ/ و خ)

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…