بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چارسدہ کچہری حملہ۔۔۔پولیس کی جوانمردی پر آرمی چیف بھی عش عش کر اٹھے

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ کچہری پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی جوانمردی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عش عش کر اٹھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے رد عمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نےاپنے بیان میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف ردعمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔آرمی چیف نے شہادتوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔قبل ازیں چارسدہ دھماکے کے عینی شاہد تحصیل ممبر منظور تنگی نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دھماکوں کے وقت کچہری کے قریب ہی کھڑا تھا۔ میں نے دیکھا کہ اچانک فائرنگ شروع ہوئی اور خودکش حملہ آوروں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی لگا دی اور انہیں اندر داخل ہونے سےروکےرکھا۔ اسی اثنامیں ایک خود کش حملہ آور کچہری کے گیٹ سے اندر داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور باہر موجود خود کش حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے مار دیا۔ موقع پر موجود تمام پولیس اہلکاروں نے جوانمردی سے کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کو نشان عبرت بنا دیا ۔ منظور تنگی کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگرد کچہری میں داخل ہو جاتے تو بڑی اور خوفناک تباہی ہونی تھی ۔ بعد ازاں تیسرے خود کش حملہ آور کو جو کچہری کے اندر سے فائرنگ کر رہا تھا پولیس نے اسے بھی مار گرایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…