کراچی(آئی این پی )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آورکی نشاندہی کر لی گئی ہے،حملہ آور کی نام سے شناخت نہیں ہوئی، سیہون دھماکے میں حفیظ بروہی کے ملوث ہونے کو نظراندازنہیں کرسکتے، حفیظ بروہی کا سندھ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم ہے۔اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ سانحہ سیہون سے متعلق تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔ خودکش حملہ آورکی نشاندہی کر لی
گئی ہے،حملہ آور کی نام سے شناخت نہیں ہوئی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ 99فیصد یقین ہے ویڈیو میں نظر آنے والا ہی خودکش حملہ آور ہے،حملہ آور اہلکار کے قریب سے گزر کر مزار میں داخل ہوا ،سیہون دھماکے میں حفیظ بروہی کے ملوث ہونے کو نظراندازنہیں کرسکتے،رش کے باعث شواہداکٹھے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، حفیظ بروہی کا سندھ میں دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم ہے،سی ٹی ڈی،پولیس،رینجرزاورحساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔