کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے صرافہ بازار میں فی تولہ سونا سو روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار چھ سو روپے کا ہوگیا ۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر
اضافے سے 1237 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس سے فی تولہ سونا سو روپے مہنگاہوکر 50 ہزار چھ سو روپے اور دس گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 43 ہزار 371 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔