پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

حساس ادارے حرکت میں،بم نصب کرتے دہشت گرد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،موقع پر ہی جہنم واصل

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

باجوڑایجنسی (آئی این پی ) باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دونامعلوم دہشت گرد بم نصب کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کے فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ ڈینگی سار ڈمہ ڈولہ میں دو نامعلوم دہشت گرد سڑک کے کنارے بم نصب کررہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز اور قبائلی لشکر کے پہرہ داروں کو شک ہوا اور انہوں نے

فائرنگ کرکے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے دہشت گردوں کے لاشوں کوقبضے میں لیکر شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔ دہشت گردوں سے تین عدد گرنیڈ ، ایک عدد ٹائمربم،دو عدد وزنی بم ، تین دڑی بارود اور ایک ہینڈ سیٹ برآمد ہوئے۔دریں اثناء پشاورپولیس اورمبینہ دہشتگردوں کے مابین علاقہ ریگی برج ناصرخان میں فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا پولیس حکام کے مطابق پشاورپولیس کواطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد گاڑی کے ذریعے پشاور میں کارروائی کیلئے داخل ہورہے ہیں اس اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے ریگی برج ناصرخان کے قریب ناکہ بندی کی کہ اس دوران ایک گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے تین مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک راہ گیرزیت اللہ جان جاں بحق ہوگیا ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف،تین دستی بم برآمد ہوئے تاہم ہلاک ہونیوالے ملزمان کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی دوسری جانب پشاورپولیس نے بم دھماکوں کے پیش نظر شہرکے مختلف علاقوں میرجانی شاہ ، حیات آباد کارخانومارکیٹ اور متھرامیں سرچ آپریشن کے وران75مشتبہ افراد گرفتارکرکے پانچ پستول،دورائفل،دوبندوق اور ایک کلوچرس،دوبوتل شراب برآمدکرلی ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…