اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش ٗ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور
پہاڑوں پر برف باری جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برف باری ٗ جمعہ اور ہفتہ کے روز شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران وقفے وقفے سے بارش کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، قلات ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں06ملی میٹر ،
پٹن05، میرکھانی04، دیر02، چترال، دروشایک،گوپس03 اور بگروٹمیں ایک ملی میٹر بارش جبکہ استورمیں 4 انچ ، سکردو3، بنڈوگول03اور گولین میں02 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔جمعرات کو سکردو میں درجہ حرارت منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ، پاراچنارمنفی 05، گوپس، مالم جبہ، استور منفی03، قلات منفی02، کالام اور بگروٹ میں منفیایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔