لاہور(آئی این پی) لاہور دھماکے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘ چیئرنگ کر اس پر نصب ٹریفک پولیس کے 2 سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے۔تفصیلات کے مطابق لاہو ر مال روڈ پر پیر کی شام ہونے والے بم دھماکے کے ابتدائی حقائق بھی کسی دھماکے سے کم نہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آورنے کالے جبکہ سہولت کار نے سلیٹی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے‘سہولت کارحملہ آور کو پینو راما سنیٹر اور الفلاح بلڈنگ
کے درمیان چھوڑ کر گیا حملہ آور نے بغیرکہیں رکے پولیس افسران کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا دونوں ملزمان ریگل چوک کی طرف سے چیئرنگ کراس آئے سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ اور دھڑ مل گیا جبکہ سر کی تلاش جاری ہے جس کے لیے الفلاح بلڈنگ اور واپڈا ہاس کی چھتوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مال روڈ پرنصب سیف سٹی اور دکانوں کے باہر نصب کیمرے چیک کئے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی اور سی ٹی ڈی ڈاکٹر محمد اقبال ٹیم کے ہمراہ معائنہ کررہے ہیں ۔تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرنگ کر اس پر نصب ٹریفک پولیس کے 2کیمرے خراب نکلے۔کیمرے خراب ہونے پرشہید سی ٹی او نے مانیٹرنگ عملے کو باہر تعینات کردیا تھاسیف سٹی کے اہلکار کیمروں کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ واقعاتی شہادتوں کو جمع کیا جارہا ہے جس کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ حملہ آور نے بغیرکہیں رکے پولیس افسران کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا دونوں ملزمان ریگل چوک کی طرف سے چیئرنگ کراس آئے سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ اور دھڑ مل گیا جبکہ سر کی تلاش جاری ہے جس کے لیے الفلاح بلڈنگ اور واپڈا ہاس کی چھتوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مال روڈ پرنصب سیف سٹی اور دکانوں کے باہر نصب کیمرے چیک کئے جا رہے ہیں۔