اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

لاہوردھماکہ، خودکش حملہ آور اکیلا نہیں تھا،اس کے ساتھ اور کون لوگ تھے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چیئرنگ کراس دھماکے کی ایف آئی آر میں خودکش حملہ آوار کے اکیلے نہ ہونے انکشاف ‘ تین ساتھیوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے پھرتا رہا جو دھماکے سے قبل فرار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز شام 6بجکر 10منٹ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بیدیاں روڈ میں درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں

جبکہ ایف آئی آرنمبر 6/17 میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملہ آور تنہا نہیں آیا بلکہ اس کے ساتھ تین ساتھی بھی تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے تاہم ان کی تلاش جاری ہے ان حملہ آوروں کے فرارہونے کی خبر نے شہریوں کو ایک بار پھر نئے خطرے سے دوچارکر دیا ہے کیونکہ اگر یہ گرفتار نہ ہوئے تو کسی بھی جگہ پر کارروائیاں کر سکتے ہیں دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملہ آور کے جبڑے، دانت اور دیگر اعضاسمیت شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور جیوفینسگ سے بھی مددحاصل کی جا رہی ہے تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد اہم حقائق سامنے آنے کا امکان ہے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد 6 سے 8 کلو کے درمیان تھا۔ حملہ آور کے جسم کے حصے قانون نافذ کرنیوالوں اداروں نے تحویل میں لے لیے ہیں حملہ آورکا ہاتھ، ٹانگیں اور جبڑا بھی ملا ہے پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے۔ حملہ آور کے ہاتھ کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ اسکے اعضا اور دیگر شواہد فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ خود کش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے۔ حملہ آور کے ہاتھ کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ اسکے اعضا اور دیگر شواہد فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…