بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کونسی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی عمران خان کے والد نے اپنے بیـٹے کے نام کی۔۔۔دعویٰ نے ہلچل مچا دی

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان آج دوسروں پر الزام تراشیاں کرکے انہیں مجبور کر رہے ہیں کہ وہ ان کے بھی کارنامے عوام کے سامنے عیاں کریں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے والد نے محکمہ ایری گیشن میں ملازمت کے دوران ایک مختارنامہ کے ذریعے فیروزوالہ کے علاقہ میں قیمتی

زمین اپنے نام کی اور بعد میں وہ عمران خان کو منتقل ہوئی جس کے پیسوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ آمدن نہ ہونے کے باوجود ملک بھر میں اربوں، کروڑوں کی جائیدادیں کیا ظاہر کر رہی ہیں،عمران خان کو اس کی منی ٹریل دینا ہو گی۔ وہ موضع طاہر پور جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو میں پختہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مہنگے علاقہ بنی گالہ میں 36ایکڑ کے قیمتی گھر میں رہنے والے پی ٹی آئی سربراہ دوسروں کے احتساب کی بات کر تے ہیں جبکہ ان کی اپنی جائیدادوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گرد بیٹھا ایک شخص ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے جو چند سالوں میں ملک کا امیر ترین شخص بن گیا اور 9 شوگر ملز لگا لی گئیں۔ دوسری طرف بڑے قبضہ گروپ تشریف فرما ہیں مگر انہیں صرف دوسروں کی برائیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور عمران خان سی پیک اور پاکستان میں ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے پانامہ ایشو کا ڈرامہ دراصل حکومت کو پریشان کرنے کیلئے رچایا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…