جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

پہلے ہی سے معلوم تھامگر۔۔۔۔

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹوکمیٹی ا و رپاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ شرجیل خان اورخالد لطیف کی ایسی سرگرمیوں کے بارے میں پہلے سے اطلاعات مل چکی تھیں جبکہ یہ کارروائی اینٹی کرپشن یونٹ کی مصدقہ اطلاع پرکی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو)معاملے کاجائزہ لے رہا ہے اورکھلاڑیوں کیخلاف کارروائی قوانین کے مطابق کی گئی اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی ہیں

دونوں کھلاڑی معطل رہیں گےاورکھلاڑیوں کواپنی صفائی کامکمل موقع دیاجائے گا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ پی ایس ایل کا اعلان ہوتے ہی دبئی میں میچ فکسنگ کرنے والے جواریوں کانیٹ ورک پہلے ہی متحرک تھااورمختلف کھلاڑیوں سے رابطوں کی کوششوں میں بھی تھا۔نجم سیٹھی نے کہاکہ ایسی اطلاعات ملتے ہی ہم نے اس اہم ترین ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کوہدایات جاری کی تھیں کہ ان لوگوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کی شفافیت پاکستان کے وقارکامعاملہ ہے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…