جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عوام تیاری کرلیں، کتنے ہزار آسامیوں کا اعلان ہو گیا ؟

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں استاذہ کی تقرریوں اور تبادلے پر پابندی اور 6 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 ہزار384 اسکولز بند ہیں جن میں سے 4 ہزار 123 کھولنے کے قابل ہیں اور وزیراعلی کی ہدایات اور

 

مدد سے گزشتہ 2 ماہ میں ایک ہزار 261 اسکولز کھولے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعلیم میں 26 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف اسکولوں کا کھلنا کافی نہیں بلکہ وہاں پر تعلیمی سرگرمی بھی زوروشور سے ہونی چاہیئں۔ وزیراعلی نے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگا تے ہوئے کہا کہ جن اسکولزمیں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے اساتذہ کو ان اسکولز میں بیجھا جائے جہاں کمی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اب اسکولوں کے اچانک دورے کروں گا اوردیرسے کام کرنے سے مسائل ہیں تو فجرپڑھ کرکام شروع کرسکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے مارچ 2017 تک 2000 ہزار بند اسکولز کھولنے کا ہدف دے دیا، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کریکولم اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نصاب کو جدید اورموجودہ تقاضوں کیمطابق بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…