جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس افسران کے قتل میں کون ملوث تھا، پولیس منہ کیوں چھپاتی پھرتی رہی، کس قانون کے تحت کام نہیں کرسکتے۔۔۔آئی جی سندھ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے تہلکہ خیز خطاب نے سندھ کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ 90کی دہائی میں شہر میں قتل و غارت گری عروج پر تھی، سندھ پولیس نے تن تنہا دہشتگردوں کا کامیابی سے صفایا کیا

مگر پولیس کی کامیابیوں کو سیاست کی نذر کر دیا گیا اور آپریشن میں شریک افسران کو چن چن کر سر عام شہید کیا گیا اور قاتل ایوانوںکےمزے لیتے رہے، افسران کی شہادت پر خاموشی طاری رہی جس نے پولیس کے مورال کو بری طرح متاثر کیا اور پولیس اہلکار وردی میں ڈیوٹی پر جانے سے انکاری ہو گئے تھے۔ آئی جی سندھ نے خطاب کے دوران سوال کیا کہ سندھ پولیس کو کراچی میں رینجرز کی بیساکھیوں کی ضرورت کیوں پڑی؟افسران کے قتل پر خاموشی کیوں برتی گئی اور مجرم پکڑ سے دور کیوں رہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 1861کے قانون کے تحت 21ویں صدی میں کام نہیں کر سکتے۔سرکاری اداروں کے عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اداروں کی تعمیر میں افراد کا کردار اہم ہے اور ہمیں اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…