اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی سرمایہ کار پاکستان پر ٹوٹ پڑے،غیرملکی میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) چینی حکومت کے ساتھ ساتھ چینی نجی کمپنیاں بھی پاکستان کی اہم انڈسٹریز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے سروے کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری پر ستاون ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے علاوہ چین کا کاروباری طبقہ بھی پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے۔چین کے تاجروں اور صنعت کاروں نے بھی پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری شروع کردی ہے،

چینی سرمایہ کار سیمنٹ، فولاد، توانائی، ٹیکسٹائل اور ریئل اسٹیٹ جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، یہ شعبے پاکستانی معیشت کااہم ترین حصہ ہیں۔چینی سر مایہ کاروں کی جانب سیپاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص اور کے الیکٹرک کی خریداری اس کی مثال ہے غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا با اسٹیل گروپ، پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کے لیے لیز پر لینے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم با اسٹیل نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ چینی کنسورشیئم کمپنی نے حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ کیا جبکہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے پاکستان کی بڑی توانائی تقسیم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالا ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی اس دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمپنیاں بیجنگ کے ایک خطے، ایک سڑک پروجیکٹ کو استعمال کر رہی ہیں، یہ ایک گلوبل پروجیکٹ ہے اور پاکستان اس کا اہم حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…