جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

دھرنوں کا رنگ عوام کی زندگی پر چڑھنا شروع ہو گیا ‘دولہا نے دلہن نہ ملنے پرگھر کے باہر دھرنا دیدیا،حیرت انگیزصورتحال

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(آئی این پی)سیاستدانوں کے آئے روز کے دھرنوں کا رنگ عوام کی عام زندگی پر چڑھنا شروع ہو گیا ہے‘ گھوٹکی میں دولہا نے دلہن نہ ملنے پرگھر کے باہر دھرنا دیدیا۔ دلہن کی رخصتی تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی بلاول ملک اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا تھاجبکہ دلہن اور اہل خانہ غائب تھے۔ دولہے نے ایسی غیر متوقع صورتحال دیکھی تو احتجاجا گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔دولہا بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ میرا نکاح 15سال پہلے ہو چکا ہے جبکہ آج رخصتی تھی۔ میرے سسرال والے دلہن کے بدلے لڑکی کا رشتہ دینے کا مطالبہ کر رکھا تھا مگر میں اپنی ایک بہن کا رشتہ دے چکا ہوں، دوسری کا کیسے دوں۔ دلہن اور اس کے گھر والے میرے 45 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔دلہن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ جانے والے بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ جب تک لڑکی میرے ساتھ رخصت نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رکھوں گا۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…