منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنوبی پنجاب میں صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے لگائے جائینگے،شہبازشریف

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17ء کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیااورپنجاب خصوصا جنوبی پنجاب کیلئے متعدد نئی سکیموں کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 550 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں غریب عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کی سکیموں پر کام جاری ہے –

تعلیم، صحت ، زراعت اور سماجی شعبے کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے -سماجی شعبوں کی پائیداروں بنیادوں پر مضبوطی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کئے جا رہے ہیں – انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے مزید فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی-صاف پانی پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 6 تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے -صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق اسے دینا ہے -وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور صوبے بھر میں جاری فراہمی و نکاسی آب کی سکیموں پر کام کی رفتارکو مزید تیز کیا جائے- وزیراعلی نے صوبے بھر میں غیر فعال فراہمی آب کی سکیموں کی بحالی کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو فراہم کئے جانے والے اربوں روپے کے اضافی وسائل سے صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے لگائے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے –

چوتھے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں اضافی دیہی سڑکیں بنائی جائیں گی اور اس پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی ہزاروں کلو میٹر اعلیٰ معیار کی دیہی سڑکوں سے دیہی آبادی کو بہترین سہولتیں ملی ہیں – انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے منصوبے کو رواں برس مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بااختیار بنایا گیا ہے – خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی حکومت کا انقلاب آفریں اقدام ہے – انہوں نے کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف ملا ہے – ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت ، برق رفتاری اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں -وسائل قوم کی امانت ہیں اور اس کی ایک ایک پائی نہایت دیانتداری سے عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے – چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران ، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید ، مشیر اعجاز نبی ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ،مختلف محکموں کے سیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…