اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشاور میں پنجاب طرز کا میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور میں میٹرو بس
منصوبہ پر 40 ارب روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبہ کی تکمیل سے عام آدمی کو فائدہ اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے سے مسافروں کو در پیش مسائل میں کمی واقع ہوگی۔ اس ضمن میں ہم نے پشاور کے تمام بس سٹینڈز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پشاور میں مزید ہائیڈرل منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا اور مجموعی طور پر3100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔