اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے چیف جسٹس کے جعلی مشیر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔پیر کو ایف آئی اے نے ملزم نعیم بخاری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے بلیک میلنگ کے الزام میں سپریم کورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا تھا
ملزم نے تفتیش کے دوران بلیک میلنگ سے متعلق سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں ۔ایف آئی اے نے آئی ایٹ ون میں چھاپہ مار کر پرائیویٹ کمپنی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا ۔ایف آئی اے نے درخواست کی کہ ملزم نعیم بخاری نے لا اینڈ جسٹس کمیشن میں نوکری حاصل کرتے وقت اپنی پرائیویٹ کمپنی کو چھپایا تھا ملزم سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔