لاہور( این این آئی)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کارواں مالی کے پہلے چھ ماہ میں1 ارب 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 95 کروڑ 12 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں واپس لے گئے ۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک غیر ملکیوں نے 74 کروڑ 45 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے منافع اور 20 کروڑ 66 لاکھ ڈالر بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں باہر بھجوائے ،
مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے17 کروڑ 98 لاکھ بیرون ملک بھجوایاجبکہ اس شعبے میں اس دوران نئی سرمایہ کاری کا حجم صرف 65 لاکھ ڈالر رہا، تھرمل پاور میں سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 8 کروڑ 88 لاکھ ڈالر، پیٹرولیم ریفائنری والوں نے 8 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اور مشروبات والوں نے 7 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ملک سے باہر بھجوائے۔