اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ممنون حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارگورنرسندھ کےلئےمتفقہ نام سامنے لانے میں ناکام میں ناکام رہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدرمملکت نےخواجہ قطب الدین کا نام تجویز کیا جبکہ اسحاق ڈارایک کاروباری شخصیت کو گورنر بناناچاہتے ہیں جبکہ گورنرکی تقرری کاحتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف نے کرناہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان جوکہ ان دنوں لندن میںہیںانکووزیراعظم نوازشریف نے فون کرکے رابطہ کیاہے ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق وزیراعظم نےمشاہد اللہ کو مستقبل میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیا ہے۔وزیراعظم نے مشاہداللہ کو کہاہےکہ آپ کیلئے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔ وزیراعظم نےمشاہد اللہ کیلئے نیک تمناؤں کااظہاربھی کیا۔یادرہے کہ جسٹس ریٹائرڈسعید الزماں صدیقی کے انتقال کی وجہ سے گورنر سندھ کا عہدہ 2ہفتے سے خالی ہے۔واضح رہے کہ سینیٹرمشاہداللہ خان میڈیکل چیک اپ کےلئے ان دنوں لندن گئے ہوئے ہیں۔