اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں ڈاکٹر مصدق ملک اوردانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں تلاشی سے بھاگ رہے ہیں،عمران خان اب الیکشن کمیشن سے معافی مانگ رہے ہیں، عدالت نے پانامہ پیپرز کیس میں واضح ثبوت مانگے ہیں جو پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں، بی بی سی کی رپورٹ پر بہت ہنگامہ کھڑا کیا گیا
جبکہ وہ رپورٹ تو ہماری تائید کرتی ہے،جرمن جریدے کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ کو اچھالاجارہاہے،جرمن ادارے نے پرانی خبر پر نئی پنی چڑھا کر بیچی گئی ہے،آئی سی آئی جے کوئی ادارہ نہیں بلکہ ادارے کا ایک منصوبہ ہے۔وہ پیر کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ بی بی سی کی رپورٹ پر بہت شورشرابہ کیاگیا،یہ رپورٹ تو ہماری تائید کرتی ہے،عدالت نے واضح ثبوت مانگے،پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس صرف مفروضے اور اخباری تراشے ہیں۔تین ہفتے ہوگئے نوازشریف کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔مصدق ملک نے کہاکہ ہم بار ہاکہہ چکے ہیں کہ دستاویزات پر مریم نواز کے دستخط نہیں ہیں،تمام دستاویزات عدالت میں موجود ہیں جن کا بار بار تذکرہ کیا جارہاہے۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ میں عمران خان سے منی ٹریل مانگی گئی ہے،یہ لوگ جھوٹبولتے ہیں اور پھر ڈٹ کر اداروں پر لعن طعن کرتے ہیں،جو جماعت غیرملکی فنڈنگ سے چلاتی جاتی ہے وہ تحلیل ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری دور میں پی ٹی آئی والوں نے یہ نعرے بناتے تھے کہ ملک بچاؤ حکومت ہٹاؤ،تحریک انصاف کی فنڈنگ میں کئی جگہ رقم تو لکھی ہے
مگر یہ نہیں لکھا کہ پیسے کس نے دیئے۔دانیال عزیز نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے منی ٹریل جمع نہیں کرائی گئی،عمران خان اب بھاگیں نہیں بلکہ حقائق کا سامناکریں۔وہ حکم امتناع کے پیچھے چھپ کر عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس آئینی اداروں کے جواب نہیں دیئے گئے،عمران خان اپنے جھوٹ پر مسلسل قائم ہیں۔۔۔۔