اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خارجہ،خصوصی پارلیمانی کشمیر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے کشمیر کمیٹی سے متعلق مبینہ بیان پر خاموش رہنے کافیصلہ کیا ہے،تینوںاطراف سے اس بات اتفاق کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے سید علی گیلانی کے احترام میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی،غلط فہمی پھیلانے والے عناصر کے مذموم مقاصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے،خبربنانے کی خواہش کے ساتھ بیان کو منسوب نہیں کیاجاسکتا ہے
۔ذرائع کے مطابق کشمیر کمیٹی کے بارے میں سید علی گیلانی کے مبینہ بیان کے بارے میں مشترکہ تینوں حلقوں کی جانب سے سید علی گیلانی کے ساتھ احترام کے رشتہ میں کسی بھی قسم کی کمی کو نہیں آنے دیا جائے گا۔وزارت خارجہ کی مشاورت سے خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے سال2017کو ’’سال کشمیر‘‘ کے طور پر منانے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں،اس حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس سمیت شراکت داروں سے مزید مشاورت کی جائے گی۔