بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلی شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، پولیس مقابلے میںماراجانے والا ایک کالعد م تنظیم کارہنماآصف چھوٹووزیراعلی پنجاب پرحملہ کرنے کی پلاننگ کررہاتھا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ایک کالعدم تنظیم کا رہنماآصف چھوٹوشہبازشریف کوقتل کرناچاہتاتھا ۔ پولیس حکام نے بتایاکہ پولیس مقابلے میں گزشتہ روزمارے جانے والےآصف چھوٹومعروف کالم نگارعطاالحق قاسمی کوبھی نشانہ بنانےچاہتاتھا ۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ملزمان معروف شخصیات سے بھتے کامطالبہ بھی کرتے رہے ہیں ۔افسران کامزید کہناہے کہ آج دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا ایک باب بند ہوگیا، مارے گئے دہشت گرد بے رحمانہ قتل کی وارداتوں کیلئے آلہ کار تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات شیخوپورہ بائی پاس کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی نے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والےدہشت گرد رضوان عرف آصف چھوٹو کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ان ہلاک ہونے والے دیگردہشتگردوں کی شناخت ڈاکٹرشاکراللہ عرف علی سفیان اورنورالامین کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ مظفر گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…