پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہسپتال کا ایمبولینس ڈرائیور خطرناک ترین قاتل نکلا،اہم سیاسی جماعت سے تعلق،سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی میں ایمبولینس میں موت بانٹنے والا بے نقاب ہوگیا ، متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ایمبولینس ڈرائیور کے بھیس میں کراچی میں خون بہاتا رہا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق جان بچانے والے کا روپ دھار کر جانیں لینے کا دھندہ کرنے والا پکڑا گیا۔ سول ہسپتال کا گرفتار ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا۔ پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کی جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے۔

ایم کیو ایم لندن گروپ کے شاہد عرف پپا نے پندرہ رکنی ٹارگٹ کلر ٹیم بنا رکھی تھی جس نے کئی افراد کی جانیں لیں۔ جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن اور دیگر علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا شاہد نہ صرف گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملے میں ملوث تھا بلکہ لیاری گینگ وار کے عزیر جان گروپ کا رامسوامی میں داخلہ روکنے کیلئے بے دریغ خون بھی بہاتا رہا۔تفتیش کار کہتے ہیں کہ ملزم رینجرز کے خلاف خواتین کے ذریعے مظاہرے بھی کراتا رہا ہے اور بازاروں سے لاکھوں روپے بھتہ لے کر لندن بھی بھیجتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…