پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی بستی ،برما اور شام میں عوام پر مظالم ،پاکستان نے بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدپیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی بستی بسانے کے منصوبے ،برما اور شام میں نہتے اور معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیگی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں ڈسپنسریوں میں نائٹ شفٹ کے آغاز، ،ملک بھر میں ایل پی جی کے غیرمعیاری سلنڈرز کی تیاری کی روک تھام اور ملک بھر میں کسانوں کو سولرٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میںآئین اور مختلف قوانین میں ترامیمی بلز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعدپیر کو چیئرمین سینیٹ میاں رضار ربانی کی صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے خلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کی مذمت کیلئے قرارداد لائی جارہی ہے،جس میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے بھارتی وزیراعظم کے اعترافی بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں فلسطین میں اسرائیل کی جانب یہودی بستیاں بسانے کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسانے کے بھارتی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قرارداد میں بھارت کے مذموم عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،قرارداد میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی عالمی برادری کی جانب سے حمایت نہ کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے،قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ خودمختاری اور دفاع پاکستان پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ تسلیم نہیں کیا جائیگا اور پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے،قراداد کے محرک خاتون سینیٹر سحر کامران ہیں، سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی طرف سے برما اور شام میں ریاستی مظالم کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی جائے گی،اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان برما اور شام میں نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،

قرارداد میں حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی فورمز پر موثر کاوشیں کرے مسئلہ کے حل اور متاثرین کی مدد کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ایوان میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014ججز کی تعداد سگریٹ نوشی کی ممانعت،شیشہ پینے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بلز بھی پیش کیے جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…