کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ بلدیہ کیس کے اہم ملزم عبدالرحمان بھولا نے پھرپلٹی مارلی۔کراچی کی عدالت میں عبدالرحمان بھولا سے جب صحافی نے سوال کیا تو وہ اپنے سابقہ اعترافی بیان سے مکر گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عبدالرحمان بھولا نے کہاکہ اس نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ صحافی کے اسرار پربھولا نے انکار میں سر ہلا دیا۔ عبدالرحمان بھولاسے جب اگلا سوال کیا گیا کہ تمہارا اعترافی بیان عدالت میں ہوا ہے تو ملزم کا کہناتھاکہ مجھ پر دباؤ تھا۔ اس موقع پرعبدالرحمان بھولا کے چہرے پر سختی واضح طورپردیکھی جاسکتی تھی۔عبدالرحمان عرف بھولا نے عدالت میں بیان دیا تھاکہ اس نے بلدیہ فیکٹری میں آگ حمادصدیقی کے کہنے پرلگائی تھی۔