پھوٹ پڑ گئی؟شیخ رشید تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری پر برس پڑے۔۔کھری کھری سنا دیں

10  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے بعد تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی میڈیا سے دلچسپ گفتگو ، کہتے ہیں کہ ہروقت مسکراتا رہتا ہوں ، ایسے میں اگر کوئی آپ پر ہنسے بھی تو محسوس نہیں ہوتا جبکہ شیخ رشید نے بھی نعیم بخاری کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے ، کہتے ہیں کہ نعیم بخاری کو کچھ نہیں آتا جاتا ، سارا کیس خراب کر دیا ہے۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے میڈیا سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں ، اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی ان پر ہنسے تو وہ محسوس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ہی سپریم کورٹ ہے۔ نیوزی لینڈ سے تو سپریم کورٹ نہیں لا سکتے ، جسٹس عظمت سعید کو وکیل اور جج بنتے دیکھا ہے ، جسٹس عظمت سعید ایک بہترین جج ہیں ، جسٹس ا?صف سعید کھوسہ بہت بہترین جج ہیں ، جسٹس کھوسہ نے ہر فائل پڑھی ہوتی ہے ، جسٹس اعجاز کو فوجداری قوانین پر عبور حاصل ہے۔جسٹس اعجاز دوران سماعت مزے لیتے ہیں ، جسٹس گلزار شریف آدمی ہیں ، اس سے بہترین بینچ نہیں بن سکتا ، ججز کی توہین میں شامل نہیں ہوسکتا ، عدالتی فیصلے سے وکیل کا کوئی سروکار نہیں ہوتا ، اس سے قبل شیخ رشید بھی تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی کارکردگی پر برہم ہوئے ، شیخ رشید نے کہا کہ نعیم بخاری کو کچھ پتہ نہیں ، جان بوجھ کر کیس کو طول دے کر خراب کر رہے ہیں ، کیس کو ایسے ہی چلانا ہے تو میں دلائل نہیں دوں گا۔نعیم بخاری کے ساتھی وکلا شیخ رشید کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ صحافی نے چٹکلا دیا کہ شیخ صاحب آپ نے دلائل نہ دیئے تو آپ کے حق میں فیصلہ نہیں آئے گا ، شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ جو بھی آئے گا بعد میں دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…