اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کروزمیزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی اور کہا کہ بابر تھری کا کامیاب تجربہ ٹیکنالوجی میں جدت اور خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے،پاکستان پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
پیر کو پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا جس پر وزیراعظم نے قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ بابر تھری کا کامیاب تجربہ ٹیکنالوجی میں جدت اور خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے اور پاکستان پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر مکمل یقین رکھتا ہے،بابر تھری کا کامیاب تجربہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کی جانب اہم قدم ہے۔واضح رہے کہ بابر تھری کروز میزائل 450کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔۔۔۔