کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کون دیتا ہے؟ رانا ثناء اللہ نے کس پر الزام عائد کر دیا؟

9  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں اب ختم ہو چکیں ہیں‘2018میں وزیر اعظم کون ہو گا اس کا فیصلہ اللہ تعالی کر یگا ‘ پانامہ لیکس کا فیصلہ بھی وزیر اعظم نوازشر یف کے حق میں آئیگا ‘مر یم نواز کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے وہ الیکشن بھی لڑ سکتی ہے ‘عمران خان اور شیخ رشید جیسے سیاسی بونے تبدیلی کیلئے ’’امپائروں ‘‘اور کبھی سپر یم کورٹ کی جانب دیکھتے ہیں۔
‘اپوزیشن سیاسی میدان میں (ن) لیگ کا مقابلہ کر نے میں مکمل ناکامی ہو چکی ہے انکے پاس کر پشن کے ثبوت ہیں تو عدالتوں میں دیں ‘جب کسی پر الزام ثابت نہیں ہوتا کوئی مجر م نہیں بن سکتا ‘ کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو الیکشن لڑ نے کی اجازت ہم نہیں الیکشن کمیشن دیتا ہے ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ‘محکمہ پولیس میں 2008سے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں‘ قوم کو فرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔
وہ سوموار کے روز ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کر نل (ر) محمد ایوب خان کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں 2008سے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں اور تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت ہو رہی ہیں‘لوگوں کو فرسودہ نظام اور تھانہ کلچر نجات دلائیں گے اور رشوت کے خاتمے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا جبکہ تفتیشی رپورٹ تبدیل کرنے کے عمل کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے ‘ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب میں فورسز نے بھرپور کام کیا جبکہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف موثر قوت کے طور پر سامنے آئی جس نے پنجاب میں بھی بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور پنجاب میں تقریبا 300 دہشت گرد مقابلوں میں مارے گئے اور تقریبا اتنے دہشت گردوں کو عدالت میں بھی پیش کیا ہے جن کے خلاف کیس چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کانٹر ٹیررازم فورس قائم کی ہے جبکہ پنجاب میں قائم ہونے والی فرانزک لیبارٹری سے چاروں صوبوں کی لاانفورسمنٹ ایجنسیز رابطے میں ہیں اور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رشوت کے خاتمے کیلئے ہی تھانوں میں فرنٹ ڈیسک نظام متعارف کرایا گیا جس کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا جائے گا اور پیسے لے کر کسی کو چھوڑنے اور پکڑنے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ارانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان جیسے سیاسی بونے اور شیدا ٹلی سیاسی میدان میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ا ورعوام انکے دگرو ں اور انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں آئندہ بھی یہ ناکام ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت اور قیادت نے آج تک ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں اگر عمران خان سمیت کسی کے پاس کر پشن کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ جلسوں میں باتیں کر نے کی بجائے کر پشن کے ثبوت عدالتوں میں دیں۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اور پانامہ لیکس کا فیصلہ بھی وزیر اعظم نوازشر یف کے حق میں آئیگااورتحر یک انصاف سمیت ہمارے سیاسی مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا کیونکہ (ن) لیگ کی قیادت کا دامن صاف ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…