اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے اور توبہ استغفار کرنے لگے۔ زلزلہ پیما ادارے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5. ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کل رات ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں