اسلام آباد(آن لائن)سستے دارالحکومتوں کی فہرست میں اسلام آباد دلی اور ڈھاکا سے بازی لے گیا۔سستے درالحکمومتوں کا مقابلہ ہوا تو نتیجہ اسلام آباد کے حق میں آیا کیونکہ ہمارے ملک کے دارالحکومت نے دلی اور ڈھاکا کو سستے دارالحکومتوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرول، ڈیزل، گوشت، چکن، چاول اور ماش کی دال سستی جبکہ ڈھاکا اور دلی میں یہ تمام اشیاء مہنگی ہیں۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھنے نہیں دیا جس کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد پر برقرار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بنگلا دیش میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد اور بھارت میں 4 فیصد ہے۔