اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

’’اقلیتوں کی کوئی جب شکایت ہوتی ہے تو حکومت تلملا جاتی ہے‘‘، تبلیغی جماعت کے وفود کوویزے جاری نہ کرنے کامعاملہ،علمامیدان میں آگئے ،حکومت کوبڑے اقدام کی دھمکی

datetime 5  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)موجودہ حکومت تبلیغ اسلام کیخلاف اقدامات کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے ،وفاقی وزارت داخلہ کا غیر ملکی تبلیغی وفود کو ویزے نہ جار ی کرنا بھونڈا اقدام ہے، وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام تبلیغی وفود کو ویزے نہ جاری کیے جانے کا نوٹس لیں ، تبلیغی جماعت دنیا میں امن محبت پھیلانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے ،ویزے جاری نہ کرنا مسلمانوں کا مسئلہ ہے اگر حکمران اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لاتے تو اپنی تباہی کا انتظار کریں ، حکمران اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اسلام مخالف اقدامات کررہے ہیں ، صدر مملکت سے قائد اعظم ینورسٹی کے شعبے کو قادیانی سے منسوب کرنے کی توقع نہیں تھی ہم انہیں مذہبی شخصیت سمجھتے تھے صدر صاحب اپنا فیصلہ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں،

ان خیالات کا اظہارجمعرات کو بنوریہ ریسٹورنٹ سائٹ ٹاؤن میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ،JUIکے قاری محمد عثمان ، جمیعت علماء4 اسلام (س) کے مولانا حماداللہ مدنی سمیت دیگرعلماء4 کرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر شہر بھر کی مذہبی جماعتوں اور مدارس کے نمائندے بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے ، مفتی محمدنعیم نے پریس کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی تبلیغی جماعت کے وفود کو پاکستانی ویزے سے گریزاں ہیں ہم اسے اسلام پر پابندی کے مترادف سمجھتے ہیں ، عوام اور مقتدر حلقوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وزارت خارجہ کے اس رویے کیخلاف بھرپور احتجاج کریں ،ملک میں جب اقلیتوں کی کوئی شکایت ہوتی ہے تو حکومت تلملا جاتی ہے ، ہمارا قانون حرکت میں آجاتاہے ترمیم کرلی جاتی ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈانس کی اجازت تو ہے مگر تبلیغی وفود کو جانے کی اجازت نہیں ، حکمران تبلیغی جماعت پر پابندیاں عائد کرکے تباہی کو دعوت دے رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کو ویزے جاری کیے جاتے ہیں مارچ میں رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مارچ 2017ء4 میں ایک اجتماع ہورہاہے جس میں 100ممالک کے 5000سے زائد وفود شرکت کرنا چاہتے ہیں امسال وزارت داخلہ ان کو پاکستانی ویزے سے گریزاں ہے، بزرگوں نے ہمیں بتایاتو ہم نے اس کیخلاف اواز بلند کی ہے ، اور اس کیخلاف آواز بلند کرنا ہم اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں ،

انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ینورسٹی اسلام آباد کے فزکس کے شعبے کو ایک قادیانی اور یہود نواز ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنا درست اقدامات نہیں بلکہ قابل مذمت اقدام ہے ، اس موقع پر جمعیت علماء4 اسلام (ف) کے قاری محمد عثمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تبلیغی جماعت کو ویزے جاری نہ کرنا مسلمانوں کا مسئلہ ہے ، وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے غیر ملکی تبلیغی وفود کو ویزے نہ جار ی کرنا بھونڈا اقدام ہے جس کی ہر مسلمان مذمت کرتاہے ، حکمرانوں نے اگر ویزے جاری نہ کیے تو اس کے بیانک نتائج ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ینورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کو عبدالسلا م قادیانی سے منسوب کرنے کا عمل روکا جائے، اس شعبے کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان یا کسی گراں قدر خدمات انجام دینے والے شخص کے نام منسوب کیاجائے ،صدر مملکت کو مذہبی شخص سمجھتے تھے مگر ایک قادیانی کو دستخط کرکے پوری قوم کی دلازاری کی ہے صدر کے دستخط پر ان کیخلاف فتوے آسکتے ہیں ، اس موقع پر جمعیت علماء4 اسلام کے مفتی حماد اللہ مدنی نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے وفود کو ویزے جاری نہ کرناملک کے اسلامی تشخص کو پامال کرنے کے مترادف ہے ، یہ ملک اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے اس میں اسطرح کے اقدامات سے حکمرانوں کو گریز کرنا چاہیے۔ علماء4 کرام نے مطالبہ کیاہے کہ صدر وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے تبلیغی جماعت کے وفود کو ویزے جاری نہ کرنے کے عمل کا فوری نوٹس لیں اور مدارس کے غیر ملکی طلبہ وہ طلبہ جو قانونی تقاضے پورے کرکے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان پر پابندی ختم کی جائے اور انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں سندھ حکومت آئے روز مدارس کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرتی ہے اگر اس کے پاس کسی مدرسے یا مدارس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت تو وہ تنظیمات 4۔مدارس کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کو فراہم کریں بصورت دیگر پروپیگنڈہ بند کیاجائے ،اسلام آبادقائد اعظم ینورسٹی شعبہ فزکس کو عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کر نے کے عمل کو فوری طور پر منسوخ کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن یا کسی ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے والے کسی شخص سے منسوب کیاجائے سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی فوری طور پر تحفظ اقلیتی نامی بل واپس لے جو عملا قبول اسلام کیخلاف بل ہے ،دہشتگردی میں ملوث تمام افراد اورتنظیموں کیخلاف یکساں کاروائی کی جائے اور امتیازی سلوک سے گریز کیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…