اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

حکومتی سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟200یونٹ والے صارفین کو انتابہ

datetime 29  جولائی  2026 |

میانوالی (این این آئی)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ

حکومتی سبسڈی برقرار رکھنے کیلئے لازمی کیو آر کوڈ ویری فکیشن فوری مکمل کریں، بصورت دیگر سبسڈی سے محروم ہو سکتے ہیںتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر محمد عامر کے احکامات پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی کے بلوں پر کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے صارفین کی تصدیق اور رجسٹریشن مہم کو مزید تیز کر دیا، اس اقدام کا مقصد مستحق صارفین کو کراس سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی اور پورے نظام کو ڈیجیٹل و محفوظ بنانا ہے،

فیسکو کے ترجمان محمد سعید رضا نے رجسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ فیسکو ریجن میں حکومتی سبسڈی کے اہل پروٹیکٹڈ صارفین کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 51 ہزار 336 ہے اور اب تک 17 لاکھ 13 ہزار 110 صارفین اپنے بجلی کے بلوں پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ترجمان کے مطابق ریجن کے 22 لاکھ 38 ہزار 126 صارفین ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک تصدیقی عمل مکمل نہیں کیا، جس کے باعث مستقبل میں ان کی حکومتی سبسڈی رکنے یا مشکلات پیش آنے کا سنگین خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…