پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے قطرے شہزادے کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیاورنہ پھنس جائوگے

datetime 5  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قطری شہزادے کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری شہزادے کوپیغام ہے کہ وہ بیان دینے نہ آئے،ورنہ جیل میں چلاجائیگا،قطری شہزادے کاخط فراڈ ہے،قطری شہزادہ عدالت میں جھوٹ بولنے پرجیل میں جائیگا،لگتاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ 2ہفتے میں ہوجائیگا،نوازشریف نے زندگی میں ایک بارسچ بولاکہ کوئی بھی کرپشن کاپیسہ اپنے نام پرنہیں رکھتا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت 8 ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن بچارہی ہے۔ملک جیسے چل رہاہے سب کے سامنے ہے۔کابینہ شریف خاندان کو بچانے کےلیے بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنسز کی جاتی ہیں۔شریف خاندان کی پاناما پیپرز میں نشاندہی کی گئی ہے۔ پاناما کیس کی روزانہ سماعت پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا کام ہے نشاندہی کرنا اور الزام لگانا،حکومت کا کام ہے ثبوت دینا ۔مسلم لیگ(ن)کے پروپیگنڈے میں لوگ آجاتے ہیں۔ثبوت ادارے فراہم کرتے ہیں۔کہا جارہاہے کہ اپوزیشن ثبوت نہیں پیش کرسکی ۔انہوں نے کہا کہ کل ثابت ہوگا کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی بینی فیشل اونر ہے۔کیس یہ ہےکہ نوازشریف نے کرپشن کا پیسہ باہر بھجوایااور بچوں کا نام لگادیا۔ابھی تو یہ بھی بتانا ہے کہ 34 ملین ڈالر کہاں سے آئے۔پھر قطری شہزادہ بیچ میں چھلانگ مار کر آگیا ۔جب قطری آتا ہے تو انہیں ایک اور جھوٹ بولنا پڑجاتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ موٹو گینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں بدلنا شروع ہوگئی ہیں۔میاں صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کرپشن کا پیسا اپنے پاس نہیں رکھتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…