پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

پاکستان سٹیل ملزکوکوڑیوں کے بھائو فروخت کامعاملہ ،تحریک انصاف نے دبنگ اعلان کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت ملکی اداروں کو کوڑیوں کے بہاؤ بیچنے پر تلی ہوئی ہے پہلے پی آئی اے اور اب اسٹیل مل کے پیچھے ہاتھ دہوکرپڑے ہوئے جب حکومت ملکی اداروں کو نہیں چلاسکتی تو اپنے گھر چلے جائیں یہ وہی اسٹیل مل ہے جس نے 2001سے سات سال تک 19ارب کا منافعہ کمایا اور اب یہ مل 400ارب کے خسارے میں ہے اسٹیل مل میں سیاسی مداخلت اور شریف خاندان اپنے ذاتی کاروبار کو منافع پر چلانے کی وجہ سے ملک کے اداروں کو نقصان پہچا کربیچنا چاہ رہے ہیں ۔

عادل ہاؤس میں اسٹیل مل ورکرزاتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملازمین کو تنخواہیں تک جاری نہیں کی گئی اگر ملازمین اپنے حق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جاتا ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسٹیل ملک ملک کا بڑا اثاثہ ہے ن لیگ کو اسے کوڑیوں کے بہاؤ بیچنے نہیں دیں گے ،خاندانی لوہار اپنی اتفاق فاؤنڈری تو چلا سکتے ہیں مگر پاکستان اسٹیل مل چلانے کا تجربہ ان کے پاس نہیں شریف حکومت ایک طرف ملک کے ادارون کو لوٹ رہی ہے تو دوسری جانب انہی اداروں کو کوڑیوں کے بہاؤ بیچ کر اپنے دوستوں کے ذریعے اسے خریدنا چاہتی ہے شریف برادران اس ملک میں عوام کے لیے نہیں اپنے ذاتی کاروبار کے لیے حکومت میں موجود ہیں جس کی مدد سے وہ اس ملک کے تمام بڑے قومی ادارے خرید کر کے اپنی جائیدادیں بناناچاہتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ملک کے اداروں کو بیچنے نہیں دی گی ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…