اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے ملاقات کی ہے ایک نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں میں پانامالیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ اس موقع پرجہانگیرترین بھی موجود تھے
عمران خان نے شیخ رشید سے آج کی پریس کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جبکہ حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔اس موقع پرعمران خان نے شیخ رشید کوبتایاکہ وہ پانامالیکس کے سماعت پرآج صبح سپریم کورٹ جائیں گے ۔