پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل

datetime 3  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جوائنٹ سیکرٹری پنجاب و گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ملاقات کی اور دیگر رہنماؤں و ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ذوالفقار پپن اور انعام الحق بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرنے والے رہنماؤں میں حیدر علی بھٹی، چودھری زاہد حسین بھٹی، حاجی ارشد مغل، خرم شہزاد، حاجی نصرت اللہ چیمہ، غلام عباس بھٹی، لالہ محمد شریف اور محسن ارشد بھی شامل ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ اپنی نااہلی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وہی ہسپتالوں کے فرشوں اور دروازوں پر ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، ہمارے بعد صوبہ میں صحت، تعلیم، امن و امان سمیت ہر شعبہ کی حالت ابتر ہے، باالخصوص سرکاری ہسپتالوں کا نہایت برا حال ہے، ان کے وزیراعظم بھائی نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ پرانے ہسپتال ان کے کنٹرول میں نہیں، میرے دور میں غریب اور عام آدمی کو حاصل صحت کی مکمل طور پر سہولیات ختم ہو چکی ہیں، کمیشن بنانے اور تمام محکموں کے فنڈز اورنج لائن اورجنگلہ بس پر لگانے کی وجہ سے صحت کا ہر شعبہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات ہیں اور نہ مریضوں کو بیڈ ملتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…