اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکی تصویرکوچیف جسٹس ثاقب نثار ظاہرکرکے ویب سائیٹ پرجاری کرنے والے ملزمان عدنان اورماجد کوپانچ روزہ ریمانڈپرایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے بتایاکہ ان ملزمان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جبکہ ان سے لیپ ٹاپ اورمزید اشیابرآمد کی جانی ہیں جن کی تحقیقات کےلئے
ملزمان کاریمانڈدینے کی استدعاکی گئی جس پرعدالت نے ان ملزمان کوپانچ ر وزکےلئے ریمانڈ پردیدیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدرمملکت ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف اورگورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکی ایک تصویرسوشل میڈیاپرگردش کرتی رہی اوراس تصویرمیں اقبال ظفرجھگڑاکوچیف جسٹس ثاقب نثارظاہرکیاگیاجس پراعلی عدلیہ نے سخت نوٹس لیاتھا۔