منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کے نئے انکشافات ،مشاہداللہ نے اپنی اورپرویزرشید کی قربانی ،امپائرزکی تعدادبھی بتادی

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماسینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی ایک قابل بھروسہ آدمی ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ جاوید ہاشمی پرماضی میں بھی جھوٹ بولنے کے کوئی الزامات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جھوٹ بولتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دیکھناہوگاکہ ماضی میں کون جھوٹ بولتارہاہے ۔

مشاہداللہ خان نے کہاکہ عمران خان نے 35پنکچرزسے لے بے نامی کمپنیوں تک جھوٹ بولاہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت پنپ رہی ہے اورابھی پارلیمانی نظام مضبوط نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں سول حکمرانوں کے حق حکمرانی کوتسلیم کیاجاتاہے لیکن پاکستان میں یہ ابھی تک مکمل طورپرنہیں ہوسکاہے ۔انہوں نے کہاکہ مقاصدکے حصول کےلئے قربانیاں دی جاتی ہیں ۔

مشاہداللہ خان نے کہاکہ میری اورسینیٹرپرویزرشید کی قربانی دی گئی تواس قربانی کے پیچھے کسی کادبائوتوضرورہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ کس کادبائو تھا؟۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ دھرنے کے پیچھے ایک یادونہیں بلکہ سات امپائرہونگے اوران کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…