اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،ریلوے ٹریک،خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبوں کا آغاز

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ اور مینگورہ کو ریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کے لیے ریلوے حکام کو فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ مالاکنڈ اور مینگورہ کے راستے چین کو لنک کرنے کے حوالے سے بھی سٹڈی مکمل کی جائے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، چیئرپرسن مسز پروین آغا اورمشیرریلویز انجم پرویز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حکام کی طرف سے وفاقی وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخواکے لوگ چین کے ساتھ تجارت اور دیگر امور میں یہی راستہ استعمال کرتے رہے ہیں مگر امن وامان کی مخدوش حالت کی وجہ سے اس منصوبے کو باقاعدہ طور پر زیرِ غور ہی نہیں لایا جاسکا۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوہ اور شمالی علاقہ جات اپنی سیاحت، ثقافت اور تجارت میں خاص اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں نظراندازکرکے روشن اور خوشحال پاکستان کی منزل تک نہیں پہنچاجاسکتا ۔انہوں نے اس موقع پر پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ تک ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لیے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا اور ہدایت کی کہ ریلوے ٹریک کو درگئی تک آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی فوری طورپر رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے اور کوئٹہ میں بھی ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے پاکستان ریلویز گوادر میں اپنے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں ریلوے کے نظام کیلئے بہترین افسران پر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ریلوے محض ٹرین اور اس کی پٹری کا نام نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے ایک موئثرقوت ہے کراچی سے خیبر تک ریلویز کے نظام کے ذریعے پاکستان کومربوط اور مستحکم بنانا ہمارا نصب العین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…