کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات کی سمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث جرائم پیشہ عناصر نے قرآن پاک کو بھی نہیں بخشا۔ موت کے سوداگر کراچی ایئر پورٹ پر قرآن پاک میں ہیروئن چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دبئی کی عدالت نے قرآن پاک کے نسخوں‘ جائے نمازوں اور دیگر مذہبی سازوسامان میں ہیروئن چھپا کر سمگل کرنے والے پاکستانی کو 15 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔
اماراتی اخبار گلف نیوز کے مطابق 30 سالہ پاکستانی کی شناخت ابتدائی طور پر ایم ٹی کے نام سے ہوئی ہے جو 24 کلوگرام ہیروئن پانچ مختلف بیگوں میں چھپا کر سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب بیگ کھولے تو ان میں قرآن پاک کے نسخے‘ جائے نمازیں‘ دیگر مذہبی سازوسامان‘ خوراک اور منشیات برآمد ہوئی۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگلنگ کی سزا موت ہے تاہم بعض اوقات عمر قید کا بھی حکم سنایا جاتا ہے۔
مکروہ دھندہ کرنے والوں نے قرآن پاک کو بھی نہیں چھوڑا۔۔۔کیا چیز قرآن میں چھپا کر بیرون ملک لیجا رہے تھے؟
2
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں