اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سال کے آخری لمحات میں قارئین کیلئے حیران کن خبر یہ ہے کہ آج 12بجے ہم نئے سال میں داخل نہیں ہونگے کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سال 2017 کے آغاز میں تھوڑی سی تاخیر ہو جائے گی۔ رپورٹس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نیشنل فزیکل لیبارٹری کے ماہرین زمین کی گردش کو وقت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 2016ء میں ’’لیپ کا ایک سیکنڈ‘‘ بھی شامل کریں گے جس سے اس سال کی طوالت دیگر سالوں کی نسبت ایک سیکنڈ زیادہ ہو جائے گی۔ لیپ کا یہ سیکنڈ31دسمبر کو 23:59:59پر داخل کیا جائے گا، یعنی 2016ء کے آخری گھنٹے کا 59واں سیکنڈ دو بار نمودار ہو گا یا دو سیکنڈ کے برابر طویل ہو گا۔ اس طرح 2016 کا آخری منٹ 61سیکنڈ کا ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جس طرح زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کی رفتار کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے لیکن مجموعی طور پر بتدریج اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ رفتار کی اسی کمی و بیشی کی وجہ سے زمین کی گردش اور وقت میں فرق آ جاتا ہے جسے دوبارہ ہم آہنگ کرنے کے لیے لیپ کا سیکنڈ شامل کرنا پڑتا ہے۔ کسی بھی سال میں یہ 27ویں بار لیپ کے سیکنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔