ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

حاضر سروس جج کے گھرپر10 سالہ ملازمہ پربہیمانہ تشدد

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے اوراس کی آنکھوں میں گرم چائے ڈالی گئی اور آگ سے دونوں ہاتھ جلا دیئے گئے۔ ایک نجی ٹی و ی کے مطابق حاضر سروس جج کے گھر میں معمولی سی بات پر ملازمہ بچی کی آنکھوں میں گرم چائے ڈال دی گئی اور دونوں ہاتھ بھی جلا دیئےگئے۔

پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزامات کی انکوائری شروع کر دی ہے۔کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ دختر محمد اعظم نے مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچی اپنے گھر کا پتہ نہیں جانتی تھی، پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج اور اہلیہ کیخلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انورکاسی نے اس المناک معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ دو روز میں معاملہ کی تحقیقات مکمل کریں،جس کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کی انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج کو طلب کر لیا ہے۔‎اس سے قبل خفیہ اطلاع پر پولیس نے شدید زخمی حالت میں کم سن طیبہ کوایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان کے گھر سے برآمد کر لیا ہے۔ تھانہ آئی نائن پولیس نےملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا،،مقدمہ اے ایس آئی شکیل بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔دس سالہ بچی کو سیشن جج خرم گھر میں کام کرنے کے لئے لے کر آئے،ایف آئی آر کے مطابق دو سال سے مالکان طیبہ کو مارتے اور گھر والوں کو بھی ڈراتے دھمکاتے آ رہے تھے،دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیاہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…