اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ۔۔۔۔! نئے چیف جسٹس نے زبردست اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا جب کہ عدلیہ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ججز کی تقرری سب سے اہم ہے اور جج کا دیانت دار ہونا ضروری ہے، ہمیں اپنے ادارے کا اعتماد اور اعتبار بحال کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار ہڑتالوں سے پرہیز کرے کیونکہ بار کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔
“ مجھے جو انعام میرے مولا نے دینا تھا دے دیا اس سے بڑا انعام اس دنیا میں میرے لئے اب کوئی نہیں، اگلا انعام آخرت میں میری مغفرت ہی ہوگا ، اور میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس آخرت کے انعام پر کسی دنیاوی مصلحت مفاد اور خوف کو اثر انداز نہیں ہونے دوں گا ” جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر میں نے کسی کی دل آزاری کی تو اس پر معافی کا طلبگار ہوں، دعا کریں میں آنے والے وقت میں انصاف کے تقاضے پورے کر سکوں اور کامیاب ہوجاؤں کیونکہ میں دنیا سے مقروض ہو کر نہیں جانا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں ہو گا اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے جب کہ کسی کو بھی عدلیہ پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ‎

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…