لاہور ، اسلام آباد اور ملتان کے بعد بڑے شہر میں ایک اورمیٹرو2017تک مکمل کرنے کا اعلان

24  دسمبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میں کامیابی کے بعد وفاقی حکومت کے تعاون سے میٹرو یعنی گرین لائن بس کراچی میں بھی پہنچ چکی ہے جس سے شہرِقائد کے عوام بھی جدید سفری سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ گرین لائن ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبہ سال 2017ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے دی گئی پریذینٹیشن کے موقع پر کہی۔ بریفنگ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری صالح فاروقی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کی تکمیل سے کراچی کے چار لاکھ شہری روزانہ کی بنیاد پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس منصوبے کے اجرا4 پر کراچی کی عوام کو سفری مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ وفا قی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذرائع آمدروفت کا فقدان کراچی جیسے بڑے شہر کا ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے اور وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی نے اس مسئلے کو سنگین تر بنا دیاہے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ گرین لائن بس سکیم سے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کا عوام کو بلا تفریق جدید سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔ اسلام آباد اور لاہور کے لوگ میٹرو بس سروس کو اللہ کی نعمت تصور کرتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کی بچت میں اضافہ ہوا ہے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ کراچی ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور کراچی چلتا ہے تو پاکستان چکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ اس منصوبے میں قومی ورثے کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر مکمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انھوں نے وزیر اعلی سندھ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کے معیار اور وقت پر تکمیل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے سفری مسائل کے حل کا ذریعہ ہے۔ اس سے دیگر مسائل کے حل میں بھی آسانی ہوگی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…