ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے، چینی قونصل

datetime 23  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی )چین کے قونصل جنرل یوبورن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میں پیشرفت کی ہے۔ انفراسٹرکچر ، تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے باعث صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ میں نے گزشتہ دو برس میں اپنی تعیناتی کے دوران پنجاب میں بے مثال ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں صوبے نے تیز رفتار معاشی ترقی کی ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں اور سی پیک کے تحت جاری منصوبے انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار ی سے عملدرآمد کو چین میں’’ پنجاب سپیڈ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے اور ’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی قیادت کے ترقیاتی ویژن کا عکاس ہے ۔ پنجاب اور چین کے صوبوں کے مابین تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہو ا ہے۔ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے چین کے دوروں سے بھی دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں چینی قونصلیٹ کے قیام میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب حکومت کے تعاون پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…